؞   شاہ گنج میں کلب جواد کی پریس کانفرنس ، بسپا کے لئے کی ووٹ کی اپیل
۲۷ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
شاہ گنج (حوصلہ نیوز/ اسعد عرفان) : شہنائی پیلیس شاہ گنج میں مشہور شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے پریس کانفرنس کی اور مسلمانوں سے بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
مولانا کلب جواد نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی جم کر تنقید کی۔ کانگریس کے بارے میں کہا کہ یہی وہ پارٹی ہے جو بابری مسجد کے انہدام کے لئے ذمہ دار ہے کیونکہ اسی کے دور میں مسجد میں تالا لگا۔ اور شیلا نیاس کیا گیا۔
سماجوادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوۓ مولانا نے کہا سماج وادی پارٹی مسلمانوں اور ہندوؤں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مظفر نگر فسادات کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ مسلمانوں کو جن مارا جاتا ہے تو یہ لوگ سیفئی میں جشن منا رہے تھے۔
مایاوتی کے لاء اینڈ آرڈر کی تعریف کرتے ہوۓ کلب جواد نے کہا کہ مایاوتی کے حکومت میں آتے ہی دنگے فساد بند ہوجاتے ہیں اور غنڈے زمین کے اندر روپوش ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے بسپا کے لئے ووٹ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔

0 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.